Jun ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • لیبیا کے ساحل پر 220تارکین وطن جاں بحق

یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر 220تارکین وطن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بحیرہ روم پار کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 220تارکین وطن لیبیا کے ساحلوں پر موت کے آغوش میں جاچکے ہیں۔

یو این ایچ آر سی کے بیان کے مطابق گذشتہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے ایک سو تارکین وطن میں سے صرف پانچ افراد ہی زندہ بچ سکے۔ اسی دن 130لوگوں کو لے کر جارہی ربر کی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں ستر تارکین وطن کی پانی میں ڈوب کر موت ہوگئی۔

بدھ کو بچائے گئے تارکین وطن اور پناہ گزینوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے پچاس سے زائد افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ آر سی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعے پر فکر مند ہے ۔ اس پر فوراً بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ تمام ضروری اقدامات کرکے سمندر میں راحت اور بچاؤ کے نظام کو مضبوط بنایا جاسکے۔

 

ٹیگس