غزہ پراسرائیلی حملے امریکی ایما پر ہورہے ہیں ، نتن یاہو
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ غزہ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں امریکا کی حمایت حاصل رہی ہے
صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ کے علاقوں پر اپنے ہوائی حملے دوبارہ شروع کررکھے ہیں - صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے امریکی صدر کے داماد جراڈ کوشنر اور مشرق وسطی کے امور میں ٹرمپ کے نمائندے جیسن گرینبلاٹ سے غزہ کے بارے میں ہونے والی اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگن نے تل ابیب کو اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کرے گا -
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں -
واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں نے غزہ کا دوہزار چھے سے محاصرہ اور بائیکاٹ کررکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے - صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطی کے امور میں صدر ٹرمپ کے نمائندے سے ملاقات میں سینچری ڈیل پر بھی بات چیت ہوئی ہے -