Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • فرانس کے بعد نیدرلینڈ میں بھی نقاب پر پابندی

بیلجیم، فرانس، ڈنمارک اور اسپین سمیت 13 یورپی ممالک کے بعد نیدرلینڈ نے بھی نقاب پر پابندی لگا دی۔

نیدرلینڈز کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کا بل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، صحت کے ادارے اور اسپتالوں میں نقاب پر پابندی ہوگی۔

دائیں بازو کے لیڈر گیرٹ ولڈرز نے نقاب پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری کے بعد ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک میں ڈی اسلامائزیشن کی جانب پہلا قدم ہے، اگلا اقدام نیدرلینڈز کی تمام مساجد کو بند کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بیلجیم، فرانس، ڈنمارک اور اسپین سمیت 13 یورپی ملک پہلے ہی نقاب پر پابندی لگا چکے ہیں۔

ٹیگس