روس: سمارا شہر میں بم کی دھمکی کے بعد 3 مال خالی کرا لئے گئے
Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
روس کے شہر سمارا کے تجارتی مراکز میں بم رکھے جانے کی دھمکی ملنے کے بعد تین مال خالی کرا لئے گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کا شہر سمارا ان شہروں میں شامل ہے جہاں فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے ہو رہے ہیں۔
مال خالی کرائے جانے کا اقدام ٹیلیفون پر اس خبر کے بعد عمل میں لایا گیا کہ ان تجارتی مراکز میں بم رکھے گئے ہیں۔
روس میں ٹیلیفون پر دی جانے والی دھمکیوں کا مسئلہ اس ملک کے لئے ایک چیلنج میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دھمکیوں کا یہ سلسلہ ستمبر دو ہزار سترہ سے شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں مختلف مقامات اور عمارتوں سے سات لاکھ سے زائد لوگوں کو نکالنا پڑا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلیفون پر یہ دھمکیاں بیرون ملک سے دی جا رہی ہیں اور ان دھمکیوں میں داعش دہشت گرد کا ہاتھ ہے۔