مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ
Jun ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
مہاجرین سے بھری کشتی بحریہ روم میں الٹنے سے 100 کے قریب تارکین وطن ڈوب گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کی بندرگاہ کے قریب بحیرہ روم میں پیش آنے والے اس واقعے میں تقریباً 100 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
لیبیا میں مرکزی حکومت کمزور ہونے کے باعث شمالی افریقی ممالک کے تارکین وطن بحیرہ روم کے راستے اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔
مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی تنظیم بحیرہ روم کو مہاجرین کے لیے خطرناک بحری روٹ قرار دے چکی ہے۔ رواں ماہ کے آغازمیں تیونس کی بحری حدود میں مہاجرین اور تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوبنے سے 112 افراد ہلاک ہوئے تھے۔