امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف امریکی عوام کے مظاہرے
امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور مظاہرے کئے۔
امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف اٹلانٹا، واشنگٹن ڈی سی اور سنٹ لوئیس سمیت اس ملک کی کئی ریاستوں میں مظاہرے ہوئے جبکہ واشنگٹن میں تیس ہزار سے زائد افراد نے احتجاج میں شرکت کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ امریکا کی پچاس ریاستوں نے ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امیگریشن پالیسی اور مختلف مسلم ملکوں پر سفری پابندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی تعداد سات سو پچاس ہو گی۔
مظاہروں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں امیگریشن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی جس کا نعرہ ہو گا خاندان ایک ہے اور ایک ہی رہے گا اور جب تک ٹرمپ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی نہیں کریں گے احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔