ٹرمپ امریکہ کے غیر جمہوری صدر
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس ملک کی تاریخ کے سب سے غیر جمہوری صدر ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے کل بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جمہوری اداروں سے ٹکراو کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے کردار و گفتار نے انھیں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
گزشتہ مہینوں کے دوران بھی امریکہ کے سابق اور موجودہ حکمرانوں نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں کہا تھا کہ ٹرمپ حکومت چلانے کے اصول و ضوابط سے آشنا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 14 ممالک کے سربراہوں نے ان سے رابطہ کر کے ٹرمپ کے کردار و رفتار کے حوالے سے گفتگو کی اور ان سے مدد کی درخواست کی۔
وہائٹ ہاوس کے 18 مشیروں اور ذمہ دار شخصیات نے حال ہی میں واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔