عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکام: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریش کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریش نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا اور کوکس بازار کیمپوں میں میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انٹونیو گوتیریش کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے ، ان تمام مظالم کی ذمہ داری میانمار کی ہے اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ میانمارحکومت روہنگیا پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرےجبکہ میانمار فوج کے مظالم سے جان بچا کر آنے والے 7لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔