Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نسل پرست ہیں، امریکی عوام کی اکثریت کا فیصلہ

امریکا میں ہونے والے ایک سروے میں نصف امریکیوں نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے۔

کوئناپیاک یونیورسٹی کے سروے میں 49 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔

سروے میں شامل 44 فیصد سفید فام افراد اور 79 فیصد سیاہ فام افراد کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ 58 فیصد ہسپانوی نژاد افراد کی ٹرمپ کے بارے میں یہی رائے ہے۔

سروے میں شامل 19 فیصد سیاہ فام افراد نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے جبکہ 2 فیصد افراد نے اپنی رائے نہیں دی۔

سروے رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سیکیورٹی کو بھیجتے تھے اور اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکا کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کر دیا۔

ٹیگس