ترکی میں صدارتی نظام کے تحت پہلی کابینہ کا اعلان
Jul ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
ترک صدر طیب اردوغان نے دوسری مدت صدارت کے لئے نئے صدارتی نظام کے تحت عہدے کا حلف اٹھا نے کے ساتھ ہی اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان کی نئی کابینہ میں 16 وزیر ہیں۔
انہوں نے اپنے داماد بیرات البیراک کو وزیر خزانہ اور مالی امور کے لیے نامزد کر دیا جبکہ مولود چاوش اوغلو بدستور وزیرخارجہ مقرر کئے گئے ہیں ۔
صدرطیب اردوغان کے دست راست اور ایمر جنسی ایجنسیز کے سابق سر براہ فواد اوکتائےنائب صدرمقررجبکہ آرمی چیف جنرل حلوصی آقار وزیردفاع مقرر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی میں 24 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان نے 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔