Jul ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • چینی تیل کمپنی کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیاں نظر انداز

دنیا کی معروف چینی تیل کمپنی سینوپک نے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل خریدنے کا عمل جاری رکھے گی۔

چینی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس موقع پر کیا جارہا ہے کہ امریکہ نے چین کی چونتیس ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر پچیس فیصد اضافی ٹیرف لگانا شروع کیا ہے.

سینوپک کمپنی نے کہا ہے کہ یہ کمپنی امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کو نظر انداز کرے گی اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھے گی.

یاد رہے کہ امریکہ کے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف لگانے کے عمل کو چینی حکام نے عالمی تجارتی نظام کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے تجارتی معاہدے کے سلسلے میں تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ کا آغاز کیا ہے یہ اقدام تجارتی غنڈہ گردی ہے جس سے

عالمی مارکیٹ ، متعدد بین الاقوامی کمپنیاں، عام صارفین اور امریکی صنعت کار ادارے اور عوام متاثر ہوں گے.

 

ٹیگس