Jul ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکا نے تجویز دی، کینیڈا اور میکسیکو نے مخالفت کی

کینیڈا اور میکسیکو نے شمالی امریکا کے آزاد تجارتی معاہدے نفتا کو وقت کے دائرے میں محدود کرنے کی امریکی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

کینیدا کی وزیرخارجہ کرسٹینا فریلینڈ اور میکسیکو کے وزیرخارجہ ایلڈ فونسو گواخاردو نے میکسیکو سٹی میں اپنی ملاقات کے بعد نیفٹا معاہدے کو محدود مدت میں تبدیل کرنے کی امریکا کی تجویز کو مسترد کردیا۔ امریکا نے تجویز پیش کی ہے کہ نیفٹا معاہدہ پانچ پانچ سال کے لئے ہو۔

کینیڈا اور میکسیکو کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ نیفٹا معاہدہ ایک سہ فریقی معاہدے کے طور باقی رہنا چاہئے - کینیڈا اور میکسیکو کے وزرائے خارجہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ چوبیس سال کے عرصے پرمحیط اس معاہدے میں اصلاح کے لئے ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں وہ کافی پرامید ہے۔

ٹیگس