Jul ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی سرزمین کا بڑا حصہ اسرائیل کے حوالے

سعودی حکام نے تبوک ریجن کا سولہ ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ اسرائیل کے کیمیائی ہتھیاروں کے انبار اور مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے مختص کردیا ہے۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب نے تبوک کے علاقے کو نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ اسرائیل سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق اس علاقے کے قریب ہی پانچ سو ارب ڈالر مالیت کا نیوم سٹی بھی قائم کیا جائے گا۔کہا جارہا ہے کہ سعودی حکام نے تبوک کے نوگو ایرایا میں قائم شرما، مویلح اور ضبا نامی رہائشی علاقوں کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے مختص کیے جانے والے سعودی علاقے کی سرحدیں تیران اور صنافیر نامی غیر آباد جزیروں سے ملتی ہیں جنہیں مصری حکومت پہلے ہی سعودی عرب کے حوالے کرچکی ہے۔

ٹیگس