Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکا کے مقابلے میں یورپ کی استقامت ، روس کی تعریف

ماسکو نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپ کی استقامت کی تعریف کی ہے۔

روسی حکام نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی یورپ کی جانب سے سخت مخالفت کو واشنگٹن کی من مانی اور خودسرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں یورپ کے ڈٹ جانے کی علامت قراردیا ہے۔

روسی پارلیمنٹ دوما میں بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ اسلوتسکی نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپ کا ڈٹ جانے کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ یورپی یونین پہلی بار پوری قوت اور سنجیدگی کے ساتھ امریکا کی من مانی اور خود سرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے جب یورپ اس انداز میں امریکا کی مخالفت کررہا ہے - روسی دوما کے بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ یورپی یونین کے اس موقف میں اقتصادی معاملات اور مفادات کا زیادہ رول ہے۔

روسی دوما میں بین الاقوامی امور کے کمیشن کے رکن سرگئی ژلیزنیاک نے بھی کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے علاقے اور دنیا کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ واشنگٹن نے ایک بار پھر اپنے نظریات اور مرضی کو دوسرے ملکوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور اس نے بین الاقوامی معاہدوں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اور آئی اے ای اے کی رپورٹوں کو نظرانداز کردیا ہے۔

ٹیگس