Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینوں کا قتل انتہا‏ئی قابل مذمت ہے، جیرمی کوربن

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

جیرمی کوربن نے تیونس میں فلسطینیوں کی یاد میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت پر اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ، غزہ میں پچھلے چندماہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کا قتل انتہا‏ئی قابل مذمت فعل ہے۔صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو نے جیرمی کوربن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا نازیوں سے موازنہ کرنا اور بقول ان کے سانحہ میونخ میں ملوث عناصر کی قبروں پر پھول نچھاور کرنا قابل مذمت ہے۔برطانیہ کے اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے صیہونی ریاست کے نسل پرستانہ قانون کی منظوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس قانون کے خلاف اجتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹیگس