Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • فیس بک امریکہ کے لیے یوزر کی جاسوسی کرے، حکومت امریکہ

امریکی وزارت قانون نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بک سے یوزر کی جاسوسی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزارت قانون نے فیس بک انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ڈیٹا سیکورٹی سافٹ ویئر اوپن کرکے یوزرز کے بارے میں تمام معلومات حکومت امریکہ کو فراہم کرے۔اس رپورٹ کے مطابق ایسے تین افراد نے جنہیں امریکی حکومت کے اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت متعلقہ ادارے صارفین کے درمیان ہونے والی صوتی گفتگو بھی سن سکیں گے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول دیا جائےگا۔ اس تناظر میں فیس بک کی انتظامیہ کئی تبدیلیاں کر رہی ہے۔فیس بک کے صارفین کے ڈیٹا اسکینڈل کے نتیجے میں اس کمپنی پر دباؤ ہے کہ وہ فیس بک پر شائع ہونے والے مواد کے علاوہ اس کے صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور کوائف کا تحفظ یقینی بنائے۔رواں برس مارچ میں یہ اسکینڈل سامنے آیا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکا و برطانیہ میں کنسلٹنسی کا کام کرنے والی کمپنی ’ کیمبرج اینالاٹکا کو پانچ کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات فراہم کی تھیں۔

ٹیگس