عمران خان کے بیان پرامریکا کا سخت رد عمل پاکستانی امداد منسوخ
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سےامریکہ کے سامنے نہ جھکنے کے بیان پر امریکہ نے پاکستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی امداد منسوخ کردی۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی گئی ہے جب کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے کیا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امداد دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے پر منسوخ کی گئی تاہم اگر پاکستان اپنا رویہ تبدیل کرلے اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا پھر سے آغاز کرے تو امداد حاصل کر سکتا ہے۔
امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے روکی جانے والی اب تک کی امداد میں کٹوتی کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں اور پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز واضح لفظوں میں کہا تھا کہ پاکستان کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔