امریکہ اور چین کے اختلافات
Sep ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
امریکا اور چین کے مابین اقتصادی جنگ اب نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
امریکا کے لیے یہ خبر ایک تہلکہ خیز انکشاف ثابت ہوئی ہے کہ اس نے بحری جنگی مشقوں کیلیے بحیرہ زرد کے 1300کلو میٹر کے سمندری علاقے کو ہر طرح کے بحری جہازوں کی آمدو رفت کیلیے بند کر دیا ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ علاقے کو 8 دن کیلیے بند کیا گیا ہے۔ اس سمندری علاقے میں چین کا اپنا تیار کردہ پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ’’لیاؤننگ‘‘جنگی مشقیں کرے گا۔
واضح رہے کہ اپنے آپ کوسپر پاورکہنے والےامریکا کیلیے تو یہی پریشانی کچھ کم نہیں تھی کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے، مگر یہ تو اْس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ سیکڑوں مربع کلومیٹر پر محیط ایک اور سمندری علاقے کو چین ایک دن اچانک بند کر دے گا۔