Sep ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • چین اور روس کا ڈالر کی جگہ قومی کرنسی کے استعمال کا فیصلہ

امریکی صدر ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ عالمی سطح پرگوشہ نشینی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے کہا ہےکہ روس اور چین نے باہمی تجارتی معاملات میں ڈالر کی جگہ دونوں ممالک کی قومی کرنسی سے استفادے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے صدرولادیمیرپوتین نے چینی صدر شی جین پنگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین نے اقتصادی اور تجارتی معاملات میں ڈالر کی جگہ روبل اور یوآن سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ٹیگس