Sep ۱۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • روس تمام ملکوں کے ساتھ امن و تعاون کا خواہاں ہے، پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا ملک تمام ملکوں کے ساتھ تعاون اور امن کا خواہاں ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مشرق کی دو ہزار اٹھارہ نامی عظیم فوجی مشقوں کے اہم ترین مرحلے کے انعقاد کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ روس جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور وہ امن کا خواہاں ہے۔

انھوں نے فوجی مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک بیان میں مزید کہا کہ ملک و قوم کے سلسلے میں ہمارا  فرض یہ ہے کہ اپنے ملک کے قومی اقتدار، امن و سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لئے مکمل آمادہ اور اپنے اتحادیوں کی حمایت کریں۔

پوتن نے کہا کہ ان فوجی مشقوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ روس، خطرناک فوجی خطرات کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی روس اور پڑوس کے سمندری علاقے میں روس، چین اور منگولیا کی اہم فوجی مشقیں منگل کو شروع ہوئی ہیں جو سترہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔ گذشتہ چالیس برسوں کی یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں شمار ہوتی ہیں۔

ٹیگس