Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرہ

امریکی شہر ڈیلس کے لوگوں کی بڑی تعداد نے سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

 این بی سی نیوز کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین ڈیلس کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کی مذمت میں نعرے لگائے۔
 کہا جا رہا ہے کہ چھے ستمبر کو ایک سفید فام خاتون پولیس افسر نے چھبیس سالہ سیاہ تاجر کے اپارٹمنٹ میں گھس کر اس کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ڈیلس کے شہریوں نے گیارہ ستمبر کو بھی اس واقعے کے خلاف شہر کی ‎سڑکوں پر مارچ اور قاتل پولیس اہلکار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
سفید فام خاتون پولیس افسر نے کہا ہے کہ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت اچانک گولی چل جانے سے ہوئی ہے اور اس نے جان بوجھ کر اسے ہلاک نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے قتل کے واقعات کی خـبریں امریکی اخبارات میں ہر روز شائع ہوتی ہیں۔

ٹیگس