Sep ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • روسی بیلسٹک میزائل قرقیزستان میں نصب

روس نے دہشت گردی کے خلاف جاری عظیم فوجی مشقوں کے پیش نظر اپنے بیلسٹک میزائل پہلی بار قرقیزستان میں نصب کر دیئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایسک کول دو ہزار اٹھارہ نام سے آزاد جمہوریاؤں کی دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی عظیم فوجی مشقیں دو روز تک قرقیزستان میں جاری رہیں گی۔
روس نے ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے اسکندر ایم بیلسٹک میزائل اور تیس جنگی ہیلی کاپٹر قرقیزستان میں تعینات کر دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان فوجی مشقو میں دو ہزار روسی اور قرقیز فوجیوں کے علاوہ روسی فوج کا خصوصی میزائل یونٹ بھی حصہ لے رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آزاد جمہوریاؤں کی دولت مشترکہ کی عظیم فوجی مشقوں کا آغاز رواں سال اگست میں اور اس کا آخری مرحلہ قرقیزستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
روس، جمہوریہ آذربائیجاں، آرمینیا، بیلاروس، قرقیزستان، قزاقستان، تاجکستان، ازبکستان اور مولداویہ، آزاد جمہوریاؤں دولت مشترکہ کے رکن ممالک ہیں۔

ٹیگس