سعودی عرب میں امن و امان امریکہ کی مرہون منت
Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب سے مراعات حاصل کرنے کے مقصد سے ایک بار پھر سعودی عرب کو دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی ریاست ورجینیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں امن و امان امریکہ کی مرہون منت ہے اور امریکہ کے بغیر امن و امان ممکن نہیں۔
امریکی صدر کے دعوے کے مطابق سعودی حکومت کے طیارے امریکہ کی پشتپناہی اور حمایت کی وجہ سے امن و امان میں ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کل سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر تیل کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے تیل کی پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا۔