اقوام متحدہ کی سعودی صحافی کے قتل پر تشویش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی صحافی کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے سعودی عرب کے سینئر صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کو لے کر تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ گوٹریس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے صحافیوں کے تحفظ، انصاف اور انسانی حقوق کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ جمال خاشقجی، دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں تھا اور اتوار کی صبح سویرے استنبول کے ایک علاقے میں ان کی لاش پڑی ملی ہے بنابریں اس قتل کیس کے سلسلے میں مکمل تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
خاشقجی کا نام سعودی حکومت مخالفین کی اس فہرست میں بھی شامل رہا ہے جو ریاض حکومت کو مطلوب رہے ہیں اور خاشقجی، سعودی حکومت کے انتقامی اقدام سے خائف ہو کر ہی سعودی عرب سے باہر رہائش پذیر تھے۔