ایران کے خلاف فرانسیسی وزیر کے الزام کو میکرون نے کیا مسترد
Oct ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے ایران کے خلاف اپنے ہی وزیر کے الزام کو مسترد کردیاہے۔
فرانس کے صدر نے اپنے وزیر خارجہ کے اس الزام کو کہ ایرانی وزارت انٹیلی جنس، پیرس میں منافقین تنظیم کے اجلاس کو بم سے اڑانے کے ناکام منصوبے میں ملوث تھی، مسترد کردیا.
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے فرانس 24 چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پیرس میں ایران مخالف منافقین تنظیم کے اجلاس کو بم سے نشانہ بنانے کے ناکام منصوبے میں حکومت ایران کے ملوث ہونے کو مسترد کردیا.
فرانسیسی صدر نے ایران جوہری معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر خبردار کیا کہ اس معاہدے سے علیحدگی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے.