Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران اور روس تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لائیں گے

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے اپنے دورہ ماسکو میں روس کے وزیر توانائی سے ملاقات اور تیل کی عالمی منڈی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بیژن نامدار زنگنے اور الیکزینڈر لوواک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں توانائی اور ایندھن کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے بالخصوص اوپیک تنظیم کے فیصلوں کے مطابق عالمی تیل منڈی میں استحکام لانے کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایران اور روس کے وزرائے پیٹرولیم و توانائی نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لانے اور عالمی سطح پر تیل کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔روس کے وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی سرگرمیوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔روس کے وزیر توانائی نے ایرانی وزیر تیل کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر تیل مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پُرامید ہے.الیکزینڈر نوواک نے مزید کہا کہ روس اور ایران مشترکہ کوششوں کے ذریعے اوپیک کے قوانین پر عملدرآمد اور تیل کی عالمی منڈی کو تناؤ سے بچانے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگس