Oct ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی الزام بے بنیاد: چین کا اعلان

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں چینی مداخلت کی کوشش کا الزام بالکل بے بنیاد ہے ، چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگ کا کہنا تھا کہ چین امریکہ کے انتخابات میں مداخلت پر کوئی دلچسپی نہیں رکھتا سب واضح طور پر جانتے ہیں کہ کون بار بار دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی امریکی الزامات کو مسترد کیا تھا۔ امریکہ نے ایران،چین اور روس پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکی کانگریس کے انتخابات میں امریکی عوام کو ری پیبلکن امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس