ایران مخالف پابندیوں کو بے اثر کرنے پر روس کی تاکید
Oct ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
روس، ایران مخالف پابندیوں کو بے اثر کرنے پرغور کررہا ہے۔
روس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو جاری رکھتے ہوئے ایران مخالف پابندیوں کے اثرات میں کمی لانے کے لئے موثر طریقوں پر غور کر رہا ہے۔
روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، ایران مخالف پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لئے ایران اور روس مل کر تعاون کریں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس کی جانب سے ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں ںے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون ایران اور روس کے درمیان ایک روائتی تعاون ہے جسے ہمیشہ معاشی تعاون میں مرکزی کردار حاصل ہے۔