امریکہ میں فائرنگ، چھپن افراد ہلاک و زخمی
Oct ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چھپن افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے و الے امریکی مرکز گن وائیلینس آکارئیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ریاست نیو جرسی، پینسلوانیا، نیومیکسیکو، نیویارک اوھایو اور فلوریڈا میں پیش آئے۔
ان واقعات میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے سینتالیس ہزار واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تئیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔