نائب امریکی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئیں
Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔
امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اوردیگر حکومتی شخصیات و رہنماؤں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سےبھی ملاقات کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کے دورۂ پاکستان کا اصل مقصد افغانستان کی صورتحال، طالبان سے مذاکرات ، دہشتگردی اور پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایلس ویلز کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہونے جارہا ہے جب پاکستان کےوزیراعظم عمران خان چین کے ساتھ کئی معاہدے کر کے پاکستان واپس پہنچے ہیں۔