Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی پر ٹرمپ پر مقدمہ

امریکی چینل سی این این نے صدر ٹرمپ اور اُن کی انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے صحافی جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ معطل کرنے، مائیک چھیننے اور بر بھلا کہنے پر صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ پر مقدمہ کردیا۔

مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این صحافی جم اکاوسٹا کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں اور امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر برہم ہوئے تھے، کڑے سوالات پر صحافی کو کھری کھری سنا کر مائیک چھین لینے کا حکم دیا اور جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بھی معطل کروا دیا۔

اپنے صحافی کے خلاف اقدامات پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کردیا ہے، سی این این کا موقف ہے صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرائے۔

 

ٹیگس