Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں سیاسی بحران اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

سری لنکا میں وزیراعظم کے مسئلے اور اسمبلی کی تحلیل و بحالی کے باوجود اس ملک کا بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بحال ہونے والی سری لنکا کی پارلیمنٹ نے صدر سری سینا کی جانب سے نامزد کیے گئے نئے وزیراعظم مہندا راج پکشے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔

نئے وزیراعظم راج پکشے کو صدر سری سینا نے گزشتہ ماہ نامزد کیا تھا، اسمبلی بحال ہونے کے بعد برطرف وزیراعظم کی جماعت نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی، پارلیمنٹ سے تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد راجا پکشے کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

گزشتہ ماہ 27 اکتوبر سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے بعد یہ اسمبلی کا پہلا اجلاس تھا، قبل ازیں وزیراعظم وکرما سنگھے کی برطرفی کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے صدر سری سینا نے پارلیمنٹ ہی تحلیل کردی تھی جسے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی بحال کیا تھا۔

تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد صدر سری سینا نئے وزیراعظم کو نامزد کریں گے جسے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی تاہم اب تک سیاسی بحران کسی کروٹ بیٹھتا نظر نہیں آتا۔

ٹیگس