امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 48 ہلاک و زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے رونما ہونے والے مختلف واقعات میں کم از کم اڑتالیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے اکیاون واقعات رونما ہوئے جن میں بائیس افراد ہلاک اور چھبّیس دیگر زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے بیشتر واقعات ایلی نوئے، جنوبی کیرولائنا، ٹینسی، انڈیانا، وسکانسن اور مینہ سوٹا میں رونما ہوئے۔
امریکہ میں دو ہزار اٹھارہ کے آغاز سے اب تک مختلف علاقوں میں فائرنگ کے پچاس ہزار ایک سو باون واقعات درج کئے گئے ہیں جن میں بارہ ہزارآٹھ سو چھتیس افراد ہلاک اور چوبیس ہزار سات سو نوے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے اور اسی بنا پر فائرنگ کے واقعات اس ملک کی بہت بڑی مشکل بنے ہوئے ہیں پھر بھی امریکی صدر ٹرمپ اسلحہ کنٹرول کا قانونی بنائے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔