Nov ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے نسل پرستانہ موقف پر اوباما کی تنقید

امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے موجودہ صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ مواقف پر شدید تنقید کی ہے۔

بارک اوباما نے ٹرمپ کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر کی نسل پرستی اور ان کا کنفیوژن، امریکی مسائل جوں کے توں باقی رہنے کا باعث بنے ہیں۔

بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ میں مسائل کو حل نہ کئے جانے کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں اب بھی غیظ و غضب، نفرت و تشدد اور نسل پرستی کا بازار گرم ہے۔

ٹرمپ پر اتنی سخت تنقید کے باوجود انھوں نے جمعرات کو نہایت خوش فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جریدے ٹائم کی سال کی سب سے بہتر شخصیت کے طور پر ٹرمپ سے اچھا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں جب سے ٹرمپ برسر اقتدار آئے ہیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے نسل پرست گروہوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ سیاہ فام و غیر سیاہ فام شہریوں کی توہین کا عمل تیز ہو گیا ہے جس کی بنا پر امریکی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیگس