اسرائیل کے جابرانہ اصول، خود یہودی سراپا احتجاج
Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
اسرائیل میں قدامت پسند یہودیوں نے لازمی فوجی تربیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
تل ابیب میں ہزاروں قدامت پسند یہودی لازمی فوجی سروس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرے میں ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا۔ قدامت پسند یہودی نوجوانوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
مظاہرین نے بھی گاڑیوں کے آگے بیٹھ کر ٹریفک روکنے کی کوشش کی۔