اسرائیل کی مخالفت پر سی این این کا رپورٹر برطرف
سی این این کے رپورٹر کو اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر مارک لیمنٹ ہل نے اقوام متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے دنیا بھر کے ملکوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں۔
مارک لیمنٹ ہل نے اپنی تقریر میں بڑے جذباتی انداز میں چلاتے ہوئے کہا تھا کہ بحر سے نحرتک فلسطین آزاد ہے۔
سی این این کے رپورٹر نے ایک ٹوئٹ میں اپنی تقریر کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں فلسطین کی آزادی کا حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرنوشت کے تعین کا حق حاصل ہے اور انہیں یہ حق دیا جانا چاہیے۔
مارک لیمنٹ ہل نے لکھا کہ میں اسرائیل کی پالیسیوں اور اقدامات پر سخت تنقید کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ بحر سے نحر تک کی اصطلاح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سن دو ہزار سولہ میں تہران میں منعقدہ اسلامی بین الپارلیمانی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے استعمال کی تھی۔
آپ نے فرمایا تھا کہ بلاشبہ فلسطین بحر سے نحر تک پھیلا ہوا ہے اور بیت المقدس اس کا دارالحکومت ہے اور اس حقیقت میں ذرہ برابر بھی شک کی کوئی گنجائش نہیں۔