نئے عالمی نظام کا مدعی بھی اپنے نظریئے کی طرح مر گیا
Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
امریکا کے سابق صدر جارج ہربرٹ واکر بش طویل علالت کے بعد چورانوے سال کی عمر میں چل بسے۔
خاندانی ذرائع نے جمعے کی شب اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جارج ڈبلیو بش سینیئر، ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں انتقال کر گئے۔
جارج ڈبلیو بش انیس سو اٹھاسی سے انیس سو بانوے تک امریکا کے صدر رہے اور ملک کی ابتر اقتصادی صورتحال کی وجہ سے انہیں اگلے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جارج ہربرٹ واکر بش کو، نئے عالمی نظام کے ہنگامہ خیز نظریے کے حوالے سے پہنچانا جاتا ہے۔ تاہم عالمی ذارئع ابلاغ نے ان کی موت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں لکھا ہے کہ بش کا نیا عالمی نظام ان کی موت سے برسوں پہلے دم توڑ گیا تھا۔