Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • الحدیدہ، ساٹھ ہزار یمنی بچے تعلیم سے محروم، یونیسف

بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے ساٹھ ہزار بچے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

 یونیسف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے الحدیدہ کے ایک تہائی اسکول بند ہو گئے ہیں اور ساٹھ ہزار بچوں کو تعلیم سے محروم ہونا پڑا ہے۔
 دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی الحدیدہ کی بندرگاہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کی بابت سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی وجہ سے شہر میں غذائی اشیا کا ذخیرہ آدھا ہو گیا ہے۔

ٹیگس