پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں
Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
چینی فوج کا دستہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں واریئر سکس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تین ہفتے تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی افواج کے اسپیشل سروس گروپ کے دستے شرکت کرینگے۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے کے فوجی تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
پاکستانی فوج اور پیپلز لبریشن آرمی چائنا کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کا حصہ ہیں اور یہ گاہے بہ گاہے منعقد ہوتی ہیں۔