Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • حماس کے مقابلے میں اسرائیل کی شرمناک شکست ناقابل فراموش ہے، لیبرمین

صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر جنگ نے غزہ پر حالیہ حملے میں شکست کو شرمناک اور ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر جنگ اویگدر لیبر مین نے اتوار کو ایک گفتگو کے دوران غزہ پر حالیہ حملے میں اسرائیلی فوج کی شکست کا ذمہ دار صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ حماس سے اسرائیل کی یہ شکست بہت ہی شرمناک اور ناقال فراموش ہے۔ لیبر مین نے صیہونی حکام سے کہا کہ نارتھ شیلڈ آپریشن پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے، حماس کی توانائیوں پر توجہ دی جائے۔
لیبر مین نے غزہ پر جارحیت میں حماس سے اسرائیل کی حالیہ شکست کے بعد وزارت جنگ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے منگل چار دسمبر کو یہ دعوی کیا تھا کہ اس نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر حزب اللہ کی تیار کردہ سرنگوں کو پتہ لگایا ہے۔ صیہونی حکومت نے ان مبینہ سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے نارتھ شیلڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیگس