بچوں سے زیادتی پرکارڈینل جارج کابینہ سے برطرف
ویٹیکن کے امور خزانہ کے سربراہ کارڈینل جارج پل کو بچوں سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔
آسٹریلین جیوری کے مطابق کارڈینل جارج نے بچوں کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ میلبورن میں آرچ بشپ تھے۔
اس جرم کے ثابت ہوجانے کے بعد پوپ فرانسس نے کارڈینل جارج کو کابینہ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بچوں سے جنسی زیادتی پر پوپ فرانسس نے معافی مانگی تھی۔
پوپ نے اپنے خط میں کہا تھا کہ سچی اور صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب بشپ جوآن بیروس کو پرکھنے میں سنگین غلطی ہوئی۔ پوپ فرانسس نے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے آرچ بشپ کو چلی بھیجا تھا۔
بشپ جوآن بیروس بچوں سے زیادتی کے مجرم پادری فرانڈو کرادیما کے منظور نظر تھے، مجرم پادری کے منظور نظر پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے پوپ نے جوآن بیروس کو 2015 میں بشپ تعینات کیا تھا، پوپ نے زیادتی کو نظر انداز کرنے والے بشپ پر اعتراضات کو بے بنیاد کہہ کر مسترد کردیا تھا۔
رائل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات میں سب سے زیادہ چرچ کے پادری، یتیم خانوں کے انچارج اور دیگر طاقت ور شخصیات ملوث رہی ہیں جس کی وجہ سے زیادتی کے شکار بچوں کی شکایت کو دبا دیا جاتا ہے۔