کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو ان کی وصیت کے مطابق بیسیلیکا سینیٹ میری میجر میں سپرد خاک کیا گيا
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق مسیحی دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی گئیں۔
ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کے تابوت کو روم میں سانتا ماریا میگیور کے کلیسائی باسلیق میں دفن کیا گیا ہے۔ یہ تقریب 3 گھنٹے تک جاری رہی اور اس کے اختتام پر فرانسس کے تابوت کو تدفین کے لیے روم کے ایک باسیلیق میں لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے جانشین کے طور پر صدیوں میں پہلی بار اگلے پوپ کے لیے افریقہ یا ایشیا سے کسی کارڈینیل کے انتخاب کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔