Dec ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  •  روس کے خلاف یورپی یونین کے رکن ملکوں نے پابندیوں میں توسیع کردی

یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد پابندیوں میں مزید چھے ماہ کی توسیع کر دی۔

خبروں کے مطابق روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا گیا جس میں بحران یوکرین کے حل کے لئے ہونے والے منسک معاہدے پر عمل درآمد کا جا‏ئزہ لیا گیا۔
یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں میں چھے ماہ کی توسیع کا فیصلہ مکمل اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔
یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کو منسک معاہدے پر عمل درآمد سے مشروط کر دیا ہے۔

ٹیگس