Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر پر پاکستانی وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں  سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں اقوام متحدہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

ٹیگس