ٹوئٹر کا اسرائیل کے دباؤ میں حزب اللہ اور حماس کے اکاونٹ بند کرنے کا اعتراف
Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئیٹر نے اسرائیل کے دباؤ میں آکر حزب اللہ اور حماس کے اکاونٹ مسدود کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ٹوئٹر نے فریڈم آف انفارمیشن کے مسلمہ اصولوں کے خلاف اسرائیلی کورٹ کے حکم پر چھے ماہ قبل حماس اور حزب اللہ سے وابستہ بائیس اکاونٹ بند کر دیئے تھے۔
فلسطینی صحافی اور سماجی کارکن، اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک اور ٹوئٹر کے دوہرے معیاروں پر کڑی نکتہ چینی کر چکے ہیں۔
درجنوں فلسطینی صحافیوں نے گزشتہ مئی میں فیس بک کی جانب سے فلسطینیوں کے صفحات بند کرنے پر اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا تھا۔