Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: حکومتی شٹ ڈاؤن کے منفی نتائج

امریکہ میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں اس ملک کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور کانگریس کے ارکان کے درمیان میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ کی منظوری سے متعلق اتفاق رائے نہ ہو سکا اور نتیجے میں کرسمس کے موقع پر امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔

بجٹ کے مسئلے پر جاری تعطل کے بعد امریکی سینیٹ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار ہونے والے اداروں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں بحث اور ووٹنگ کو کرسمس کے بعد پر موکول کر دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لئے پانچ ارب ستّر کروڑ ڈالر کے بجث کے خواہاں ہیں تاہم کانگریس کے ڈیموکریٹ اراکین، ٹرمپ کے اس مطالبے کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے اس سلسلے میں مخالفت کے موقف پر استقامت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

امریکہ میں ہونے والے حکومتی شٹ ڈاؤن سے کروڑوں لوگوں کی زندگی متاثر ہو گئی ہے جن میں لاکھوں ملازمت پیشہ افراد شامل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ منظور نہ کئے جانے پر ڈیموکریٹ اراکین پر تنقید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن دیر تک نہیں چلے گا اور جلد ختم ہو جائے گا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے حکومتی شٹ ڈاؤن اور وائٹ ہاؤس میں پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار امریکی صدر ٹرمپ کو قرار دیا ہے جبکہ جواب میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ کی فراہمی میں تعطل کے ذمہ دار ڈیموکریٹ اراکین ہیں۔

ریپبلکن سینیٹر رچرڈ شلبی نے بھی کہا ہے کہ فی الحال ایسا نہیں لگتا کہ اس سلسلے میں کوئی اتفاق رائے پیدا ہو سکے گا۔

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں تقریبا آٹھ لاکھ ملازمین کو زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور یا پھر کام کرنے پر انھیں کوئی اجرت نہیں دی جائے گی۔

حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں امریکہ کے ایک چوتھائی ادارے منجملہ مختلف وزارت خانے متاثر ہوئے ہیں جن میں ہاؤسنگ منسٹری، اندرونی سلامتی کی وزارت، زراعت کی وزارت اور وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ وزارت انصاف بھی شامل ہے۔

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں اس ملک کے حصص کے بازار اور اسٹاک مارکٹ اور ناخالص قومی پیداوار پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز انسٹیٹیوٹ کے تخمینے کے مطابق حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں امریکہ کی ناخالص قومی پیداوارمیں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر مالیت کی کمی واقع ہو گی۔

ٹیگس