کرسمس کے موقع پر روم اور ویٹیکن میں سخت حفاظتی انتظامات
Dec ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
کرسمس کے موقع پر اٹلی کے دارالحکومت روم اور ویٹیکن میں حفاظتی اقدامات بے انتہا سخت کر دیئے گئے۔
یورو نیوز کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت اور کیتھولک عیسائیوں کے مرکز روم مین بدھ کے روز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہوا۔
دو ہزار سے زیادہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو روم کے پرہجوم تاریخی اور سیاحتی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیس کے گشت میں قابل ذکر حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے روم اور ویٹیکن میں دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔
سن پیٹرو اسکوائر پر سب سے زیادہ سخت سیکورٹی انتظام دیکھنے میں آرہے ہے۔ ویٹیکن کا کلیسا بھی سن پیٹرو اسکوائر کے قریب واقع ہے۔