Dec ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • روس کا ہائپرسونک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل (میزائل شکن) ڈیفینس سسٹم کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔

روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ  کیا ہے جو ایک براعظم سے دوسرے برِ اعظم تک آواز سے پانچ گنا تیز رفتار سے مار کرسکتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا ہائپر سونک (صوتی رفتار سے تیز) گلائیڈر’ایون گارڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے، جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے پانچ گنا زائد رفتار دیتا ہے، اسے مغربی قزاقستان کے علاقے اورنبرگ سے لانچ کیا گیا جس نے ہزاروں میل دور کم چاٹکا ٹیسٹ رینج میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایک جانب تو یہ ایٹمی ہتھیار لے جاسکتا ہے تو دوسری جانب دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل (میزائل شکن) ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ روسی صدر پوتین کے حکم پر اس کے تجربات کئے گئے اور شاید اگلے برس یہ میزائل روسی اسلحہ خانے کا حصہ بھی بن جائے گا۔

ٹیگس