سلامتی کونسل کے 5 عارضی ممالک
Jan ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
سلامتی کونسل کے 5 ممالک نے عارضی رکنیت کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
بیلجئیم، ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عارضی رکن کے طور پر بدھ سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا شروع کر دیا۔
یہ پانچوں ممالک دو سال کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عارضی رکن بنے ہیں جبکہ ایتھوپیا، قزاقستان، نیدرلینڈ اور سوئیڈن اس سے باہر ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کا واحد ایسا ادارہ ہے، جس کے پاس فیصلوں کو لینے، پابندی لگانے اور طاقت کے استعمال کا اختیار حاصل ہے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ مستقل رکن ممالک ہیں اور 10 عارضی ارکان کا انتخاب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے دو سال کے لئے کیا جاتا ہے۔