Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹرتباہ، 5 فوجی ہلاک

نائیجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

نائیجیریا کی فضائیہ کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ اس ملک کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں کم سے کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افسر نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر داماسک علاقے میں 145 ویں بٹالین کے اہلکاروں کو امداد پہنچانے کے مشن پر تھا اور اسی دوران یہ کریش کرگیا۔

اس دوران نائیجیریا کی فوج نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بوکو حرام تنظیم کے دہشت گردوں کے پاس فوج سے بہتر سامان اور ہتھیار ہیں۔

فوجی ترجمان ثانی ککا شیخہ عثمان نے جاری ایک بیان میں کہا کہ معاشرے کے کچھ بھٹکے ہوئے لوگ فوج کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ فوج ذہنی دباؤ میں آ جائے۔ انهوں نے کہا کہ فوج اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف اپنی کارروائی پہلے کی طرح جاری رکھے گی اور کسی بھی طرح کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

ٹیگس